۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کی مقدس صدائیں اور مولا غازی عباس کے پوری دنیا میں لہراتے ہوئے مقدس علم نے اس چہرے کو اتنا بے نقاب کر دیا ہے کہ انٹر نیشنل سطح پر اس کا کوئی نام لینے والا نہیں بچا۔


حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جنڈ اٹک: عشرہ محرم کا عظیم الشان مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ قصر عباس ع حسین آباد سے شروع ہو کر امام خمینی چوک پر اختتام پذیر ہوا چوک پر مختلف ماتمی دستوں اور نوحہ خوان پارٹیوں نے اپنی عبادت بجا لاتے ہوئے ماتم داری اور عزاداری کی۔مظلوم کربلا اور ان کے جانثار ساتھیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے پر جوش خطاب میں نواسہ رسول ص اور ان کے ایران و انصار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم المرتبت کاروان نواسہ  رسول،جگر گوشہ علی و بتول،مظلوم دشت کرب و بلا امام حسین علیہ السلام ہر دور کے جبر و استبداد اور ظلم و ستم کے ایوانوں کو گراتے ہوئے،طاغوتوں اور یزیدیوں کے مکروح چہروں کو بے نقاب کرتے ھوئے،حریت و استقلال کے پرچم لہراتے ہوئے تمام رکاوٹوں کو پاؤں تلے روندتے ہوئے جرئت و استقامت سے آگے بڑھ رہا ہے ،صدیوں سے یہ غیرتمند قافلہ یہ نعرہ لگاتے ہوئے جا رہا ہے کہ (مِثلِی لایبائع مثلہ ) کہ قیامت کا سورج طلوع کر آئے گا مگر حسین جیسا غیرتمند کبھی یزید جیسے بے غیرت کی بیعت نہیں کرے گا۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اگر یہ عزاداری،جلوس عزا،یہ ماتم اور گریہ بر آل محمد نہ ہوتا تو شاید یزید کا چہرہ چھپ چکا ہوتا اس کے مظالم پر پردہ  ڈال دیا گیا ہوتا مگر اس عزاداری،نوحہ خوانی ،مجالس اور ماتم نے یزیدیت کے اصل چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے ماتم کی جھنکار میں یزیدیت اور یزید کے چاہنے والے اپنی رسوائی کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مگر یہ حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کی مقدس صدائیں اور مولا غازی عباس کے پوری دنیا میں لہراتے ہوئے مقدس علم نے اس چہرے کو اتنا بے نقاب کر دیا ہے کہ انٹر نیشنل سطح پر اس کا کوئی نام لینے والا نہیں بچا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .